اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی رکن پارلیمان کی وزیراعلیٰ پر تنقید - شمالی24 پرگنہ

بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی مدد سے ریاست میں لاءاینڈآرڈر بگاڑنے میں مصروف ہیں۔

بی جے پی رکن پارلیمان کی وزیراعلیٰ پر تنقید
بی جے پی رکن پارلیمان کی وزیراعلیٰ پر تنقید

By

Published : Dec 31, 2019, 11:12 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کے بیرکپورسے بھارتیہ جنتاپارٹی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے بیربھوم ضلع میں سی اے اے کی حمایت میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ممتابنرجی پولیس کی مدد سے لاء اینڈ آرڈر بگاڑنے میں مصروف ہیں۔

بی جے پی رکن پارلیمان کی وزیراعلیٰ پر تنقید

انہوں نے کہاکہ ریاست میں عجیب ماحول بن گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ایک قانون کو منظوری ملتی ہے ۔وزیراعلیٰ ممتابنرجی اس کی مخالفت میں سڑکوں پر اتر آتی ہیں۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہاکہ ممتابنرجی کیا دستور سے باہر ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بنتے وقت دستور کی قسم کھائی ہے۔

ارجن سنگھ کے مطابق دستور کی قسم کھانے کے باوجود پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جس قانون کو منظوری ملتی ہے اس کی مخالفت کرتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بیربھوم ضلع میں غنڈہ گردوں کا راج ہے۔ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے انوبرتا منڈل کو بات سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔

رکن پارلیمان کے مطابق انوبرتا منڈل کو سمجھ میں لینا چا ہئے کہ ممتابنرجی کی حکومت زیادہ دنوں تک نہیں رگی۔ ممتابنرجی کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے۔

بی جے پی رکن پارلیمان کی وزیراعلیٰ پر تنقید

انہوں نے کہاکہ جس پارٹی کو عوامی حمایت حاصل نہ ہو اس کاچل چلاو یقینی ہوجاتا ہے۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ میں شہریت ترمیمی ایکٹ کومنظوری ملنے کے بعد سے ہی ملک کی تمام ریاستوں میں احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔ اترپردیش اور کرناٹک میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران کئی لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے گزشتہ کئی ہفتوں سے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مسلسل احتجاجی جلسے کو خطاب کررہی ہیں۔ ممتابنرجی نے ریاست کے تمام 294اسمبلی حلقوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details