اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے رکن اسمبلی نے ریاستی حکومت کی پیشکش ٹھکرا دی - اردو نیوز کولکاتا

بی جے پی کے رکن اسمبلی سنیل سنگھ نے ریاستی حکومت کی جانب سے سے دی گئی سکیورٹی کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔ مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نوا پاڑہ کے رکن اسمبلی سنیل سنگھ نے ریاستی حکومت کی جانب سے دی گئی سکیورٹی کو لینے سے انکار کر دیا ہے۔

bjp mla sunil singh
بی جے پی کے رکن اسمبلی سنیل سنگھ

By

Published : Feb 9, 2021, 10:49 PM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر سنیل سنگھ نے ریاستی حکومت کی سیکورٹی کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے، حالانکہ انہوں نے اس کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

نوا پاڑہ کے رکن اسمبلی سنیل سنگھ کی گزشتہ روز اسمبلی اجلاس کے آخری دن فوٹو سیشن کے دوران وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات ہوئی تھی۔

اسمبلی ہال میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور بی جے پی کے رکن اسمبلی سنیل سنگھ کے درمیان کافی دیر تک بات چیت ہوئی تھی۔ اس کے بعد ہی ریاستی حکومت نے نوا پاڑہ کے رکن اسمبلی سنیل سنگھ کو سکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا لیکن دوسرے دن ہی رکن اسمبلی نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

مزید پڑھیں:

جے پی نڈا اور ممتا بنرجی میں لفظی جنگ

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات ہونے کے بعد سنیل سنگھ کے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی تھی، لیکن رکن اسمبلی سنیل سنگھ نے میڈیا کے سامنے آکر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی خبروں کو بے بنیاد افواہ قرار دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details