مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں بی جے پی نے روڈ شو نکالا۔ بی جے پی کے اس روڈ شو میں شھبندو ادھیکاری کے علاوہ مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی نائب صدر بسوا روپ رائے، بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ اور نوا پاڑہ کے رکن اسمبلی سنیل سنگھ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
بی جے پی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے، تبدیلی کی لہر اور تیز ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی اسلہر میں ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت اکھڑ جائے گی۔ وہ ممتا بنرجی اب نہ حکومت کو بچا سکتی ہیں اور نہ اپنی پارٹی کو۔