اردو

urdu

ETV Bharat / state

باوقار رہنماؤں کے لئے ترنمول کانگریس میں جگہ نہیں: شھبندو ادھیکاری

بی جے پی کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ باوقار رہنماؤں کے لئے ترنمول کانگریس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے دیگھا میں روڈ شو کے دوران شھبندو ادھیکاری نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر شدید تنقید کی۔

By

Published : Jan 22, 2021, 10:07 PM IST

bjp leader suvendu adhikari
شھبندو ادھیکاری

شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کا صفایا ہونا تقریباً طے ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو نتائج کے بعد ہو ہی جائے گا۔

روڈ شو کے دوران بی جے پی کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ باوقار رہنماؤں کے لئے ترنمول کانگریس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ راجیب بنرجی ایک اچھے سیاسی رہنما ہیں۔ وہ صرف کام سے مطلب رکھتے ہیں لیکن ترنمول کانگریس میں ان کے لئے کوئی جگہ نہیں تھی۔

راجیب بنرجی

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس ایک نجی کمپنی بن گئی ہے جس میں ممتا بنرجی اور ابھیشک بنرجی کے علاوہ کسی دوسرے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ راجیب بنرجی سمیت ان تمام رہنماؤں کا بی جے پی میں خیرمقدم ہے، جو ترنمول کانگریس کی غلط پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ راجیب بنرجی نے وزارت جنگلات سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ اس سے مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔

مزید پڑھیں:

ویشالی ڈالمیا ترنمول کانگریس سے معطل

راجیب بنرجی اور ترنمول کانگریس کے چند رہنماؤں کے درمیان عرصے سے تنازعہ چل رہا تھا۔ اسی تنازع کی وجہ سے راجیب بنرجی نے وزارت سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details