مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے پی کے ریاستی انتخابی انچارج کیلاش وجے ورگھیہ نے کہا کہ 'بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی صرف بنگال کے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے آئکن ہیں۔'
سورو گنگولی پورے ملک کے آئکن ہیں: کیلاش وجے ورگھیہ انہوں نے کہا کہ 'سورو گنگولی کو بنگال تک محدود رکھنا، ان کے ساتھ بڑی ناانصافی ہوگی۔ وہ پورے بھارت کے ہیرو ہیں۔'
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ 'بنگال میں عجیب و غریب سیاست ہو رہی ہے۔ ملک کی دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنماؤں کو بیرونی کہا جاتا ہے۔'
کیلاش وجے ورگھیہ کا کہنا ہے کہ 'بھارت میں رہنے والے لوگ اپنی مرضی سے کہیں بھی آ جا سکتے ہیں۔ اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔'
انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی کے رہنما دس مرتبہ بنگال جائیں گے اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے ایک قابل سیاسی رہنما ہیں۔ سنئیر رینما سوگتا رائے سے اس طرح کی بیان بازی کی امید نہیں کی جا سکتی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ترنمول کانگریس کے رہنما کو خوب سوچ سمجھ کر بیان بازی کرنی چاہئے کیونکہ وہ بھارت کی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں۔'