اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ریاستی حکومت کی مرضی پر انتخابات ہوں گے' - مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی

بی جے پی کے رہنما مکل رائے نے کہاکہ آئندہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن سمیت 107 میونسپلٹیوں میں انتخابات ہونے والے ہیں، حکمراں جماعت کو چھوڑ کر کسی کوپتہ نہیں ہے۔

'ریاستی حکومت کی مرضی پر انتخابات ہوں گے'
'ریاستی حکومت کی مرضی پر انتخابات ہوں گے'

By

Published : Mar 6, 2020, 11:13 PM IST

مغربی بنگال میں آئندہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن سمیت 107 میونسپلٹیوں میں ہونے والے انتخابات کی سرگرمیوں تیز ہوگئیں ہیں۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت بایاں محاذ، کانگریس اور بی جے پی میونسپلٹی انتخابات میں اپنی برتری ثابت کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

'ریاستی حکومت کی مرضی پر انتخابات ہوں گے'

مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے سرکردہ رہنما مکل رائے کاکہنا ہے کہ عبجیب بات یہ ہے کہ ایک دومہینوں کے دوران ریاست کے کولکاتا اور ہاوڑہ میونسپل کارپوریشن سمیت 107 میونسپلٹیوں میں انتخابات ہونے والے ہیں لیکن اس کے بارے میں کسی کو کچھ بھی معلوم نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے علاوہ کسی بھی اپویشن پارٹی کو آئندہ انتخابات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کو یہ پتہ نہیں ہے کہ امیدواروں کا پرچہ کب داخل کرایا جائے گا۔

'ریاستی حکومت کی مرضی پر انتخابات ہوں گے'

مکل رائے کاکہنا ہے کہ ممتابنرجی کی قیادت والی حکومت اور ریاستی الیکشن کمیشن کو ہی پتہ ہے کہ بنگال میں کب کہاں اور کیسے آئندہ انتخابات کرائے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود بھارتیہ جنتاپارٹی آئندہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن سمیت 107 میونسپلٹیوں میں ہونے والے انتخابات کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔

بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ بی جے پی کو اس بار حکمراں جماعت ترنمول کانگریس، پولیس اور ریاستی الیکشن سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ اس کے باوجود ہمیں جیت کابھروسہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ میونسپلٹی اور پنچایت انتخابات کے دوران حکمراں جماعت نے بی جے پی کے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اترنے نہیں دیا تھا۔ نتیجہ ہمیں بھاری شکست کا سامنا کرناپڑاتھا۔

مکل رائے کاکہنا ہے کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات مرکزی الیکشن کمیشن کی نگرانی میں کرایا گیاجہاں حکمراں جماعت ایک نہیں دو نہیں بلکہ 18 لوک سبھا سیٹوں پر کراری شکست کا سامنا کرناپڑا تھا۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن سمیت 107 میونسپلٹیوں میں ہونے والے انتخابات اگر ریاستی الیکشن کمیشن کے بجائے مرکزی الیکشن کی نگرانی میں کرایا گیا تو حکمراں جماعت کی شکست یقینی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details