مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماوں کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔
جنوبی 24 پرگنہ کے ٹالہ ہاٹ علاقے میں بی جے پی کے ریاستی انتخابی انچارج کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ ہم انتقام کی سیاست میں یقین نہیں رکھتے ہیں لیکن بدعنوان حکومت کو اقتدار میں رہنے بھی نہیں دیں گے اس کے لئے ہم عوام کی مدد اور اجازت سے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس گزشتہ دس برسوں کے دوران ترقیاتی کام کم اور بدعنوانی کے ریکارڈ زیادہ بنائے ہیں۔
بدعنوانی کے سبب ریاست کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کی بھر پائی حالیہ مہینوں اور برسوں کے دوران نہیں کی جاسکتی ہے۔
بی جے پی کے رہنما کیلاش وجے ورگیہ کا کہنا ہے کہ 'بنگال کو سونار بنگلہ بنانے کے نام پر اقتدار میں آنے والی ممتابنرجی نے ریاستی عوام کی بھلائی کے لئے کیا کیا ہے؟'
ممتا کی حکومت گرتے ہی کئی رہنما جیل جائیں گے: کیلاش وجے ورگیہ
بی جے پی کے رہنما کیلاش وجے ورگیہ نے وزیراعلی ممتابنرجی اور ان کے بھتیجے پر جم کر تنقید کی۔
ممتا کی حکومت گرتے ہی کئی رہنما جیل جائیں گے:کیلاش وجے ورگھیہ
کیلاش وجے ورگیہ کے مطابق پوری ریاست میں سب کو معلوم چل چکا ہے کہ جانوروں، بالی (بالو) اور سونے کی اسمگلنگ میں کون کون لوگ ملوث ہیں۔
ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت جب تک ہے، اس وقت تک بدعنوان رہنما عیش و آرام کی زندگی گزار لیں۔
انہوں نے کہا کہ 'حکومت گرتے ہی ترنمول کانگریس کے بدعنوان رہنماؤں کو جیل جانا پڑے گا۔'