مغربی بنگال میں آئندہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن سمیت 107 میونسپلٹیوں میں ہونے والے انتخابات کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت بایاں محاذ، کانگریس اور بی جے پی میونسپلٹی انتخابات میں اپنی برتری ثابت کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔
بی جے پی کا پرُامن انتخابات کرانے کا مطالبہ بی جے پی کے سینیئررہنما کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ آئندہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن سمیت 107 میونسپلٹیوں میں ہونے والے انتخابات کے لئے بی جے پی پوری طرح سے تیار ہے۔
انہوں نے کہاکہ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا آئندہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن سمیت 107 میونسپلٹیوں میں ہونے والے انتخابات پرُامن ہوں گے۔ اگر ہوں گے تو حکمراں جماعت کیا کرسکتی ہے۔
بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ گزشتہ پنچایت انتخابات کے دوران حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے بی جے پی کے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اترنے نہیں دیا تھا۔
بی جے پی کا پرُامن انتخابات کرانے کا مطالبہ انہوں نے کہاکہ گزشتہ انتخابات کے دوران بی جے پی کے حامیوں پر حملہ کیا گیاتھا۔ ان کے گھروالوں کو ہدف بنایا گیا تھا۔اس کے علاوہ مختلف اضلاع میں بی جے پی کے حامیوں کو اپنی جان گنوانی پڑی تھی۔
مسٹر کیلاس وجے ورگھیہ نے کہاکہ انتخابات کرانے کی تمامذمہ دارایاں ریاستی الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ الیکشن کمیشن وہی کر ے گا جو حکمراں جماعت کہہ گی۔
انہوں نے کہاکہ پنچایت انتخابات کے دوران بی جے پی کے امیدوں کو پرچہ داخل کرنے تک نہیں دیا گیا تھا۔ اس وقت بھی ریاستی الیکشن کمیشن کی نگرانی میں انتخابات کرائے جارہے تھے
کیلاش وجے ورگھہ نے کہاکہ ریاست میں ہونےو الے بلدیاتی انتخابات کے دوران گزشتہ انتخابات کی طرح ایسا کچھ ہونے والا ہے کیونکہ ا س مرتبہ بھی ریاستی الیکشن کمیشن کے ہاتھوں میں سب کچھ ہوگا۔
انہو ں نے کہاکہ ہم بھی اس مرتبہ پوری طرح سے تیار ہیں۔ حکمراں جماعت کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں۔ حالات کچھ بھی ہو چاہئے ہم میدان چھوڑنے والے نہیں ہیں۔