اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وزیراعظم کی غیرموجودگی میں بل پاس ہوگیا'

کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ وزیراعظم  کی غیرموجودگی کے باوجود برسراقتدار جماعت نے متنازعہ بل پاس کرا لیا۔

'وزیراعظم کی غیرموجودگی میں بل پاس ہوگیا'
'وزیراعظم کی غیرموجودگی میں بل پاس ہوگیا'

By

Published : Dec 12, 2019, 7:19 PM IST

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ برسراقتدار سیاسی جماعت کو شہریت ترمیمی بل پاس کرنے میں اتنی جلد بازی تھی کہ وزیراعظم کی موجودگی اور غیر موجودگی کو بھی اہمیت نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ برسراقتدار جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیے اقتدار سے زیادہ کسی چیز کی اہمیت نہیں ہے۔

ادھیررنجن چودھری کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت کی نظروں میں کسی کی اہمیت ہوتی تو وہ سب سے پہلے اپنی جماعت کے رہنما کو پارلیمنٹ میں لانے کی کوشش کرتے ہیں۔

'وزیراعظم کی غیرموجودگی میں بل پاس ہوگیا'

انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ سیاسی جماعت کےاعلیٰ رہنما اور وزیر اعظم پارلیمنٹ میں نہیں آ ئے۔ پارلیمنٹ میں بحث کے دوران وزیراعظم کو اجلاس میں شرکت کرنے کا مو قع نہیں ملا۔

انہوں نےکہا کہ اس سے زیادہ افسوس کی بات اور کیا ہوسکتی ہے۔ وزیراعظم پارلیمنٹ اجلاس میں نہیں آ ئے لیکن ان کی جماعت کے رہنما نے شہریت ترمیمی بل کو پاس کردیا گیا ۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ شہریت ترمیمی بل سے متعلق بحث کے دوران وزیراعظم کو پارلیمنٹ اجلاس کے دوران موجود رہنا چاہیے تھا۔ لیکن ان کے پاس اتنا وقت نہیں تھاکہ پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران اپوزیشن پارٹیوں کی باتیں سن سکے ۔

واضح رہت کہ گزشتہ روز لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں مرکزی حکومت کی جانب سے شہریت ترمیمی بل پیش کیے گیے ہیں۔ بل پاس ہونے کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details