مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمو ل کانگریس نے اور پرشانت کشور کی انڈین پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (آئی پی اے سی) نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد ترن مول کانگریس نے پرشانت کشور کی خدمات حاصل کی ہے تاکہ اسمبلی انتخابات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے۔
بی جے پی کے ریاستی سیکریٹری سیانتن باسو نے الزام عائد کیا ہے کہ پرشانت کشور اور ا ن کی ٹیم حکومت کے دفاتر کا دورہ کرتے ہیں۔ یہ سب فیڈبک حاصل کرنے کے نام پر کیا جاتا ہے۔ کئی اہم فائلز کا معائنہ کرتے ہیں۔
باسو نے کہا کہ اگر صلاح و مشورہ کیلئے ترنمول کانگریس پرشانت کشور کی خدمات حاصل کرتی ہے تو انہیں کوئی پریشانی نہیں ہے مگر پرشانت کشور کی ٹیم حکومت کے کام کاج میں کیوں کر مداخلت کرسکتی ہے۔ ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ پرشانت کشور اور ان کی کمپنی آئی پی اے سی کو حکومت کے کام کاج کیلئے خدمات حاصل کی گئی ہے یا پھر پارٹی کیلئے۔ہم اس سے متعلق گورنر سے شکایت کریں گے۔