اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوتھ کانگریس کا احتجاج، بی جے پی کے حامیوں کا حملہ - مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا

بی جے پی کے ریاستی دفتر سنٹرل ایونیو کے قریب یوتھ کانگریس کے حامیوں اور بی جے پی حامیوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔ یوتھ کے حامی راجیہ سبھا میں شہریتی ترمیمی بل پاس ہونے اور این آر سی کی مخالفت میں بی جے پی کے ریاستی دفتر کے سامنے جمع ہوئے تھے جہاں دونوں طرف سے نعرے بازی ہوئی اور پھر اینٹ پتھر بھی دونوں جانب سے پھینکے گئے۔

یوتھ کانگریس کا احتجاج پر بی جے پی کے حامیوں کا حملہ
یوتھ کانگریس کا احتجاج پر بی جے پی کے حامیوں کا حملہ

By

Published : Dec 12, 2019, 9:21 PM IST

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کے سنٹرل ایونیو جنگ کا میدان بنا رہا۔ کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان پتھر بازی ہوتی رہی۔اس کے نتیجے میں پورے علاقے میں افرا تفری مصروف گئی کانگریس کے حامی بی جے پی کے دفتر کے سامنے شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

یوتھ کانگریس کا احتجاج پر بی جے پی کے حامیوں کا حملہ

حالات کو قابو کرنے کی کوشش میں کانگریس حامیوں اور پولس کے درمیان بھی زور آزمائی ہوتی رہی۔ متعدد کانگریس حامیوں کو حراست میں لے کر لال بازار لے جایا گیا۔ ریاست میں ڈینگو پر قانو پانے میں ناکام کولکاتا کارپوریشن کے خلاف کانگریس نے کارپوریشن گھیراؤ کرنے کا پروگرام رکھا رکھا تھا۔

مہاجتی سدن سے کانگریس نے ریلی شروع کی لیکن ریلی جب سنٹرل ایونیو میں بی جے پی دفتر کے سامنے پہنچی تو کانگریس حامیوں نے راہل راہل کے نعرے لگانے لگے ۔اس کے جواب وہاں موجود بی جے پی حامیوں نے مودی مودی کے نعرے لگانا شروع کر دیا۔

اس کے بعد دونوں کے درمیان بحث و تکرار شروع ہوگئی ۔ پھر دیکھتے دونوں طرف سے پتھر بازی شروع ہو گئی۔ حالات کو قابو کرنے کے لئے جب پولس موقع پر پہنچی تو کانگریس حامیوں کے ساتھ ان کی تصادم شروع ہوگیا۔

کافی دیر کی مشقت کے بعد پولس حالات کو قابو کرنے میں کامیاب ہوئی۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details