مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول کے شلان پور میں بی جے پی کے پارٹی دفتر کی تعمیری کام کو لے کر بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔
سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ۔
آسنسول میں بی جے پی اور ترنمول کے حامیوں کے درمیان جھڑپ بھارتیہ جنتایووا مورچہ کے ضلع صدر ارجیت رائے کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے حامی علاقے میں دبدبہ بنانے کے لئے غنڈہ گردی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کا نگریس کے حامیوں نے تعمیری کام روکوانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کی مخالفت کی گئی تو انہوں نے وہاں موجود بی جے پی کے حامیوں پر حملہ کردیا۔
دوسری طرف ترنمول کا نگریس کے رہنما ارمان خان نے کہاکہ بی جےپی کے حامی بغیر اجازت پارٹی دفتر کی تعمیری کا کام کروارہے تھے۔ غیرقانونی تعمیری کام کی مخالفت کرنے پر انہوں نے ہنگامہ بر پا کردیا۔
آسنسول میں بی جے پی اور ترنمول کے حامیوں کے درمیان جھڑپ پولیس کا کہنا ہے کہ دوگرہوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں چند لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔
پولیس نے مزیدکہاکہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔تفتیش جاری ہے۔ اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے ۔
علاقے میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے حالات قابو میں ہے مشکوک لوگوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔