اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدارس کے اساتذہ کا وزیراعلی ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ کا عطیہ - مدرسہ اساتذہ

کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں مغربی بنگال کے مدارس کے اساتذہ کی جانب سے وزیراعلی ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ کا عطیہ پیش کیا گیا۔

مدرسہ اساتذہ کا وزیراعلی ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ کا عطیہ
مدرسہ اساتذہ کا وزیراعلی ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ کا عطیہ

By

Published : Jun 3, 2020, 9:37 PM IST

مغربی بنگال مدرسہ اساتذہ کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ریاستی حکومت کی مدد کرتے ہوئے آج وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ کا عطیہ دیا گیا۔

مغربی بنگال میں چھ سو سے زائد سرکاری مدارس ہیں۔ مغربی بنگال کے دیہی علاقوں میں زیادہ تر بچے ان ہی مدرسوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

مدرسہ اساتذہ کا وزیراعلی ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ کا عطیہ

مغربی بنگال مدرسہ اساتذہ کی تنظیم بنگال مدرسہ ایجوکیشن فورم کی جانب سے ریاستی حکومت کی کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں مدد کرنے کا اعلان کیا تھا۔آج اسی سلسلے میں بنگال مدرسہ ایجوکیشن فورم کے وفد نے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی سے وکاس بھون میں ملاقات کی اور وزیر اعلی ریلیف فنڈ کے لئے 25 لاکھ ایک ہزار ایک روپئے کا چیک سپرد کیا۔

مدرسہ اساتذہ کی تنظیم بنگال مدرسہ ایجوکیشن فورم کے صدر اسرار الحق منڈل نے بتایا کہ بنگال مدرسہ ایجوکیشن فورم کی جانب سے ہم نے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی سے کورونا وائرس کے مقابلہ کے لئے وزیر اعلی ریلیف فنڈ میں عطیہ دینے کے سلسلے میں ملاقات کی۔

مدرسہ اساتذہ کا وزیراعلی ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ کا عطیہ

بنگال مدرسہ ایجوکیشن فورم کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ریاستی حکومت کی مدد کرنے کے لئے ہم نے فنڈ کے لئے ایک کمیٹی کی تشکیل دی تھی ۔

اس کمیٹی کی ماتحت میں ہم نے 25 لاک ایک ہزار ایک روپئے جمع کرنے میں کامیاب رہے۔بنگال کے سرکاری مدراس کے اساتذہ نے اس فنڈ کے لئے عطیہ دیا ہے۔

یہ رقم اساتذہ کی جانب سے وزیر اعلی ریلیف فنڈ میں دیا گیا ۔اس موقع پر مدارس کے اساتذہ کی اس کوشش کی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے سراہنا کرتے ہوئے مدرسہ کے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details