مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کے موچی پاڑہ تھانہ کے ایک پولس اہلکار کے ایک سونار کت اغوا کے معاملے میں ملوث ہونے کے بعد کولکاتا کے پولس کمشنر انوج شرما نے پولس اہلکاروں کو سخت انتباہ کیا تھا .اس کے باوجود ایک بار پھر کولکاتا پولس کا اہلکار ایک سنگین جرم ملوث پایا گیا ہے ۔
اس مطابق دو بنگلہ دیشی شہری سے نقد روپئے نوں زنی کرنے کا پولس اہلکار پر الزام لگا ہے جب معاملہ سامنے آیا تو کولکاتا پولس نے اس کی جانچ کی۔ پولس اہلکار کو قصور وار پایا تال تلہ تھانہ کے ڈرائیور نے یہ جرم انجام دیا ہے۔اس کو گرفتار کر لیا گیا ہے یہ واقعہ گزشتہ 21نومبر کو پیش آیا تھا ۔
بنگلہ دیش سے علاج کے لئے مشرف حسین کولکاتا آئے ہوئے تھے کینسر کے مریض مشرف اپنے ایک رشتے دار غلام ثقلین کے ساتھ ممبئی آیا ہوا تھا۔ 20نومبر کو ممبئی سے کولکاتا واپس لوٹنے کےبعد مرزا غالب اسٹریٹ کے ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے ۔