اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹی ایم سی کے بدعنوان رہنما جیل میں جائیں گے: بی جے پی رہنما - بابُل سُپریو

مرکزی وزیر بابُل سُپریو نے کہا کہ حکمراں جماعت کا انجوری ٹائم شروع ہوچکا اور اس کا پارٹی آفس اب علی پور جیل میں ہوگی۔

babul supriyo criticize
babul supriyo criticize

By

Published : Dec 31, 2020, 10:26 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ میں دن بدن تیزی آتی جا رہی ہے اور الزام تراشی کا سلسلہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

اس دوران مرکزی وزیر بابُل سُپریو نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کا اب انجوری ٹائم کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ ٹائم ختم ہوتے ہی ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر بھائی پو (بھتیجا) کا نیا پتہ علی پور جیل ہوگا

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے ساتھ ہی ترنمول کانگریس کا دفتر علی پور میں منتقل ہوجائے گا۔

مرکزی وزیر بابُل سُپریو نے مزید کہا کہ جانوروں کی اسمگلنگ، بالی(بالو) اسمگلنگ اور کوئلہ مافیاؤں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 'گزشتہ چار برسوں سے ان لوگوں کے خلاف مہم چلا رہا ہوں اور ایک لمبے عرصے کے بعد کامیابی ملنے والی ہے۔ ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details