مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں جاری دھرنے میں شامل ہونے کے لئے آج نکسل تحریک سے تعلق رکھنے والے عزیز الحق نے پارک سرکس پہنچ کر خواتین کی حمایت کی ۔
معروف بنگلہ ادیب نے پارک سرکس میدان کی خواتین کی سراہنا کی گرچہ انہوں نے خطاب نہیں کیا اور نہ ہی میڈیا سے آن ریکارڈ بات کی کیونکہ بہت ضعیف ہو چکے ہیں۔ اسی لئے زیادہ بات چیت نہیں کر پاتے ہیں ۔لیکن انہوں ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ وہ یہاں کچھ بولنے نہیں آئیں ہیں۔
وہ ان بہادر خواتین کا حوصلہ بڑھانے آئیں ہیں اور خواتین جو 24 گھنٹے یہاں دھرنا کر رہی ہیں۔ ان کو ہی بولنا چاہئے میں انہیں سننے آیا ہوں ۔ ان کے ساتھ کئی اور ادیب آئے تھے ۔ واضح رہے کہ عزیز الحق نکسل تحریک کے روح رواں چارو مجمدار کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔
معروف بنگلہ ادیب نے پارک سرکس میدان کی خواتین کی سراہنا کی ان کا تعلق سی پی آئی پارٹی سے بھی رہا ہے ان کے ساتھ سی پی آئی ایم کے سابق ایم ایل اے سشانتو بوس نے کہا کہ کولکاتا کا پارک سرکس میدان بنگال کا شاہین باغ بن چکا ہے۔ ہم لوگ ان کی حمایت کرنے آئیں ہیں پورے ملک میں جس طرح سے این آر سی اور سی اے اے کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔
معروف بنگلہ ادیب نے پارک سرکس میدان کی خواتین کی سراہنا کی اس کو جاری رکھنا ہے۔ ان تحریکوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہمیں چاک و چوبند رہنے کی ضرورت ہے۔ وہیں دوسری جانب آج کولکاتا میں مختلف علاقوں میں این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت میں بند منایا گیا۔
دکانداروں کی جانب سے بڑی ریلی بھی نکالی گئی اور یہ ریلی پارک سرکس میدان پہنچی اور این آر سی اور سی اے اے کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا ۔