موصولہ اطلاع کے مطابق ریاستی اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر اور ایم ایل اے سوبھ چٹر جی کو فون کیا اور اسمبلی سے غیر حاضر رہنے پر تبادلہ خیال کیا۔
اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی کاخیان ہے کہ سوبھن چٹرجی کو گزشتہ کئی مہینوں سے اسمبلی میں غیر حاضر رہے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں اسپیکر کو کوئی اطلاع بھی نہیں کی ہے۔
اسپیکر بمان بنرجی نے کہاکہ میں نے سابق میئر اور ایم ایل اے سوبھن چٹرجی سے غیرحاضر رہنے سے متعلق بات چیت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ان کی نجی پریشانیوں پر تبادلہ خیال کیا۔