کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی میں مانسون اجلاس جاری ہے۔ اس اجلاس میں حکمراں جماعت ترنمول جانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی بھی شامل ہو رہے ہیں۔ اسمبلی میں اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی کے موبائل فون کے رنگ ٹون بچنے پر اسپیکر نے کڑی ناراضگی کا اظہار کیا۔لیکن فون مسلسل کیوں بج رہا ہے؟ اسپیکر بمان بنرجی نےممبران اسمبلی کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ۔
اس کے بعد اسمبلی میں سوال و جواب اور توجہ مبذول کرانے کا اجلاس ختم ہوگیا۔ اسپیکر نے کہاکہ میں نے دیکھا ہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی کے موبائل فون بار بار بج رہے ہیں۔ آپ اب بھی نہیں سن رہے ہیں۔ اجلاس کے کام میں خلل پڑ رہا ہے۔ میں نے پہلے ممبران اسمبلی سے کہا تھا کہ اگر اسمبلی اجلاس میں فون لانا ہے تو اسے خاموش رکھا جائے۔ لیکن بہت سے لوگ میری بات نہیں سن رہے ہیں۔