اردو

urdu

ETV Bharat / state

شجاع پور فیکٹری دھماکہ: ایک اور زخمی مزدور کی موت - ایک اور مزدور کی موت

مغربی بنگال کے ضلع مالدہ کے شجاع پور میں واقع پلاسٹک فیکٹری دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک اور مزدور کی موت ہو گئی۔ اس طرح اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ شجاع پور کی پلاسٹک فیکٹری میں ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک اور مزدور کی موت ہو گئی۔

another worker subcum to dead in sujahpur_
زخمی ایک اور مزدور کی موت

By

Published : Nov 20, 2020, 2:11 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع مالدہ کے شجاع پور میں واقع پلاسٹک فیکٹری دھماکے میں زخمی ایک اور مزدور کی موت ہو گئی۔ اس طرح اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ شجاع پور کی پلاسٹک فیکٹری میں ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک اور مزدور کی موت ہو گئی۔

اس واقعے میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے۔ آج دن میں ابو شہید نام کے مزدور کی موت ہو گئی.

مالدہ ضلع ترنمول کانگریس صدر بینظیر موسم نور نے کہا کہ ابو شہید نام کے ایک اور مزدور کی موت ہوئی ہے.

ان کی حالت تشویشناک تھی.علاج کے لئے مالدہ سے کولکاتا لے جانے کے دوران ابو شہید کی موت ہو گئی ۔

موسم نور کے مطابق مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں زیر علاج مزدوروں کی حالت میں بہتری آ رہی ہے. زخمیوں کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے ۔
دوسری طرف گورنر جگدیپ دھنکر کے علاوہ بی جے پی کے تمام ارکان پارلیمان نے شجاع پور فیکٹری دھماکے کی تفتیش این آئی اے سے کرانے کا مطالبہ کیا.

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو مالدہ کے شجاع پور کے ایک پرائیوٹ پلاسٹک فیکٹری میں ہوئے دھماکے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی، جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

شجاع پور میں واقع پلاسٹ فیکٹری میں دھماکے کے سبب موقع پر ہی چار افراد کی موت ہو گئی تھی ۔ جبکہ کل ایک اور شخص ابو شہید نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

اس دھماکے میں 10 سے 12 لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے ۔ زخمیوں میں دو تین کی پہچان مشکل ہو گئی۔

ریاستی حکومت نے شجاع پور فیکٹری دھماکے میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کے اہل خانوں کو دو دو لاکھ روپنے دینے کا اعلان کیا ہے۔

غورطلب ہے کہ فورنسک ٹیم دھماکے کی تفتیش کرنے کے لئے کولکاتا سے شجاع پور پہنچنے والی ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details