مغربی بنگال حکومت ذرائع کے مطابق آئندہ پانچ ستمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلبا کو بھی انڈور اسٹیڈیم میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلبا کوتقریب کے دوران خصوصی اعزاز سے نوازا جائے گا۔
یوم اساتذہ کی تعریب میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی،وزیرتعلیم پارتھو چٹرجی،کولکاتامیونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم کے علاوہ دیگر وزراءموجود رہے گے۔
ترنمول کانگریس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر دیبندو مکھرجی کاکہنا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے یوم اساتذہ بنانے کافیصلہ بالکل درست ہے۔ پہلے اس موقع پر اساتذہ کو ہی صرف بلایا جا تھا تھا لیکن اس مر تبہ طلباء کو بھی مدعو کیاجا ئے گا۔