اہم ایشوز سے گمراہ کرنے کے لئے این آر سی اور شہریتی ترمیمی بل کی بات کر رہی ہے اور مذہب کے نام پر شہریت دینے کی بات کی جارہی ہے امت شاہ ملک کو اسرائیل بنانا چاہتے ہیں ۔
بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کی جانب سے بار بار پورے ملک میں این آر سی نافذ کرنے اور شہریت ترمیمی بل پاس کرانے کی بات کی جا رہی ہے ۔ آج لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل کو منظوری دے دی گئی ۔ اس سلسلے میں سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے امت شاہ گزشتہ کئی دنوں سے این آر سی کی بات بہت کر رہے ہیں ۔ لیکن ہمارے ملک کا جو دستور ہے اس کے جو بنیادی اصول ہیں۔ وہ اس طرح کے قانون کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
وہ مذہب، ذات اور زبان کے بنا پر شہریت دینے کے خلاف ہے ہمارا ملک ایک سوشل ڈیموکریٹک ملک ہے ۔ جس کو امیت شاہ ایک نسلی جمہوریہ بنانا چاہتے ہیں۔ وہ بھارت کو اسرائیل بنانا چاہتے ہیں۔ جس طرح تمام یہودیوں کو واپسی کا حق حاصل ہے لیکن بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں کئی ذات و مذاہب کے لوگ متحد ہوکر رہتے ہیں۔