کورونا وائرس کی مہاماری کے دوران کولکاتا کے کچھ پرائیوٹ اسکولوں نے اگلے تعلیمی سیشن میں اسکولوں کی فیس میں اضافہ کرنے کا گارجین حضرات کو نوٹس دیا۔محکمہ تعلیم کو اس کی اطلاع ملنے کے بعد ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے سخت ناراضگی ظاہر کی تھی۔
ایشیا ء کے بڑے تعلیمی اداروں میں سے ایک ساؤتھ پوائنٹ اسکول نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 21-2020 کے لئے جاری فیس اسٹریکچر جو فی الوقت موخر کیا جارہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اسکول مکمل طور پر پرائیوٹ اور غیر امداد یافتہ اسکول ہے اور مکمل طور پر فیس پر منحصر ہے۔فیس ملنے کے بعد ہی اساتذہ اور اسکول کے دیگر عملے کو تنخواہ دی جاتی ہے۔تاہم اسکول انتظامیہ نے 2020-21کیلئے نیا فیس اسٹریکچر جاری کیا تھا اور گارجین حضرات مطلع کیا تھا مگراس وقت اس کو روک دیا گیا ہے۔
اسکول انتظامیہ نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ اپریل مہینے کی فیس گارجین حضرات کے بینک اکاؤنٹ وصول کرلیا جائے گا اور جن لوگوں کے اکاؤنٹ میں روپے نہیں ہیں وہ مئی 15تک فیس جمع کرسکتے ہیں ا ور ان سے تاخیر کیلئے جرمانہ نہیں لیا جائے گا۔دلی پبلک اسکول شمالی کلکتہ نے بھی اپنے ویب سائٹ پر فیس نئے فیس اسٹریکچر کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے