مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے بعد ریاستی حکومت کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے درمیان عام لوگوں کو راحت دینے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔
ریاستی حکومت کی جانب سے جزوی لاک ڈاؤن میں مزید نرمی برتنے کے سبب عام زندگی دوبارہ پٹری پر تیزی سے لوٹنے لگی ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر پر مکمل طور قابو پانے کے بعد ریاست میں حالات میں تیزی سے بہتری کے بعد انتظامیہ نے تقریباً پانچ ماہ بعد علی پور چڑیا خانہ عام لوگوں کے لئے دوبارہ کھول دیا۔
علی پور چڑیا خانہ کے ڈائریکٹر اسیش سامنتو نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی چڑیا خانہ کھولنے کا یہ بالکل درست وقت ہے۔