اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتابنرجی ووٹ کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہیں: ادھیر چودھری

پردیش کانگریس صدر ادھیر رنجن چودھری نے وزیراعلی ممتابنرجی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے ویمل گورنگ کیا، ابراہیم سے بھی دوستی کر سکتی ہیں۔'

ادھیر چودھری
ادھیر چودھری

By

Published : Dec 8, 2020, 9:56 AM IST

مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے رائے گنج میں پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ممتابنرجی ووٹ کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہیں۔

اقتدار میں آنے کے لیے انہوں نے سب سے پہلے بی جے پی کو ہاتھ پکڑ کر بنگال کی سیاست میں فری انٹری کروائی۔ اقتدار ملنے کے بعد کئی برسوں تک ممتابنرجی کے بی جے پی والوں سے اچھے تعلقات رہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی پیر پھیلانے تو ترنمول کانگریس جان چھڑانے کی کوشش کرنے لگی لیکن اب تک ناکام ثابت ہوئی ہے۔

اقتدار میں آنے کے بعد شھبندو ادھیکاری سے بہتر رہنما کوئی تھا ہی نہیں لیکن آج ایسا وقت آگیا ہے کہ پسندیدہ رہنما سے جان چھڑانے کے لیے سرکاری مشنری کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

شھبندو بھائی گئے تو اب آئے ہیں گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ، ویمل گورنگ وہ شخص ہیں جن پر علیحدہ ریاست
گورکھا لینڈ کی تحریک کے دوران ایک دن میں 19 افراد کو مارنے کا الزام ہے۔

کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ اس کی سب سے بڑی وجہ ممتابنرجی کو صرف اور صرف ووٹ سے مطلب ہے۔ جو شخص ان کے لیے ووٹ بینک بنا کر دے گا وہ ان کے لیے پسندیدہ ہوگا۔

رائے گنج میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ممتابنرجی ووٹ کے لیے کسی سے بھی دوستی کر سکتی ہیں اور کسی کو بھی بھائی بنا سکتی ہیں۔

ان کے لیے سب برابر ہے۔ میں عوامی جلسے میں چیخ چیخ کر کہہ رہا ہوں کہ ضرورت پڑنے پر ویمل گورنگ کی طرح ابراہیم سے ووٹ بینک بنوا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں کچھ بھی جائز ہے تو اس کی بھاری قیمت بھی چکانی پڑتی ہے۔ اس مرتبہ سمجھ میں آئے گا اسمبلی انتخابات میں کیا ہونے والا ہے۔

کانگریس اور بائیں محاذ کو غلط ثابت کرنے کی کوشش میں مصروف ممتابنرجی کے لیے ان کے پرانے ساتھی بی جے پی والے درد سر بنے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details