اردو

urdu

ETV Bharat / state

”ہم تو بنگلہ دیش ،پاکستان اور نیپال سے بھی پیچھے ہیں” - مرشد آباد کے بہرامپور

کانگریس کے سنئر رہنما ادھیر رنجن چودھری نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ناقص پالیسی کی وجہ سے ہم آج بنگلہ دیش، پاکستان اور نیپال سے بھی پیچھے ہو گئے ہیں۔

”ہم تو بنگلہ دیش ،پاکستان اور نیپال سے بھی پیچھے ہیں”
”ہم تو بنگلہ دیش ،پاکستان اور نیپال سے بھی پیچھے ہیں”

By

Published : Feb 5, 2020, 7:41 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:31 AM IST

مغربی بنگال کے مرشد آباد کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر بھارت کو کئی محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے ملک کا وقار بھی مجروح ہو ا ہے ۔

کانگریس کے سنئیر رہنما نے کہاکہ ملک میں بھوک مری میں اضا فہ ہو ا ہے ۔ اس سےبڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ان کی تعداد میں زبردست اضا فہ ہو اہے ۔

”ہم تو بنگلہ دیش ،پاکستان اور نیپال سے بھی پیچھے ہیں”

انہوں نے کہاکہ بھوک مری والے ملکوں کی فہرست میں بھارت کی درجہ بندی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے بولنے کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں کیا ہے ۔

کانگریس کے رکن پارلیمان کاکہنا ہے کہ اس فہرست میں بنگلہ دیش، پاکستان اور نیپال سے پیچھے چلا گیا ہے بھارت۔ اس نمبر کو دکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ بی جے پی نے ملک کو کہاں لا کھڑا کردیا ہے ۔

کانگریسی رہنما مسٹر چودھری نے کہاکہ وزیراعظم مودی جی اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت تمام بی جے پی کے رہنما وں نے ملک کو خوشحال قرار دیا ہے ۔ لیکن حقیقیت یہ ہے کہ خوشحال ممالک کی فہرست میں بھی بھارت کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ خوشحال ممالک کی فہرست میں بھارت کو سات درجے کی تنزلی ہوئی ہے ۔یہ فخر کی بات نہیں بلکہ شرمندگی کی بات ہے ۔ لیکن چند لوگ اسے کامیا بی سمجھتے ہیں۔

کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ 2018 میں خوشحال ممالک کی فہرست میں بھارت 133 ویں مقام پر تھا لیکن 2019 میں سات درجے کی تنزلی کے ساتھ 140 واں مقام پر پہنچ گیا ہے ۔ عدد شمار سے ہی سمجھ میں آتا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ملک کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہے ۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:31 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details