اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیرون ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کو واپس لانے کا مطالبہ

کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ بیرون ریاستوں میں پھنسے بنگال کے مزدوروں کو ٹرینوں کے ذریعہ ریاست واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

بیرون ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کو واپس لانے کا مطالبہ
بیرون ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کو واپس لانے کا مطالبہ

By

Published : Apr 11, 2020, 10:07 PM IST

مغربی بنگال کے مرشدآباد کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ کوروناوائرس کے سبب موجودہ حالات بگڑتے جارہے ہیں۔

بیرون ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کو واپس لانے کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ ان حالات میں بیرون ریاستوں میں پھنسے بنگال کے مزدوروں کی پریشانیوں میں اضا فہ ہو گیا ہو گا ۔کیونکہ وہاں انہیں وہ سہولیتیں نہیں مل سکتی ہے جو یہاں ہم دیں گے۔

کانگریسی رہنما کاکہنا ہے کہ میں نے وزیراعظم نریندر مودی کواس سلسلے میں خط لکھا ہے ۔ ان کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی ہے کیونکہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ مزدوروں کو بیرون ریاستوں سے نکال کرانہیں ان کے گھرواپس بھیجنے کی ذمہ داری مرکزی حکومت کی ہے۔ اس سلسلے میں انہیں ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ادھیر رنجن چودھری کاکہنا ہے کہ مرکزی حکومت کو بیرون ریاستوں میں پھنسنے والے مزدوروں کو ٹرینوں کے ذریعہ ان کی ریاستوں تک پھیجنے کاانتظام کیا جائے ۔

کانگریس کے رکن کے مطابق میں جانتا ہوں کہ حالات اچھے نہیں ہیں لیکن مزدوروں کو ان حالات میں وہاں رکھنے کا مطلب ان کے مسائل اور بڑھ سکتے ہیں ۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ مرکزی حکومت کو اس ضمن میں جلد سے جلد ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تا کہ مزدوروں کو مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑھے۔

انہوں ن نے کہاکہ بیرون ریاستوں میں رہنے والے مزدروں کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ریاستی حکومے پر بجی ام مزدوروں کو ریاست واپس لانے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details