اردو

urdu

ETV Bharat / state

ابھیشک بنرجی کا مرکزی وزیر بابل سپریو کو قانونی نوٹس - اردو نیوز مغربی بنگال

ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی نے متنازعہ بیان بازی کرنے کے ایک معاملے میں مرکزی وزیر بابل سپریو کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

west bengal: abhishek banerjee sent legal notice to union minister babul supriyo
ابھیشک بنرجی کا مرکزی وزیر بابل سپریو کو قانونی نوٹس

By

Published : Jan 6, 2021, 10:42 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی اور مرکزی وزیر بابل سپریو ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے۔

اس مرتبہ بھی دونوں کے درمیان عوامی جلسے کے دوران تقریر کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر بابل سپریو پر عوامی جلسے کے دوران ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی کو بھایی پو ( بھتیجا) کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے جانوروں کے اسمگلنگ میں رنگداری کا الزام لگایا تھا۔

ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی نے مرکزی وزیر بابل سپریو کے اسی بیان کو بنیاد بنا کر قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

ڈایمنڈ ہاربر سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے کہا کہ عوامی جلسے میں میرے لئے نازیبا الفاظ کا استعمال اور جھوٹے الزام لگانے پر مرکزی وزیر کو قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔ اس قانونی نوٹس میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ مرکزی وزیر بابل سپریو اگر72 گھنٹوں کے دوران معافی نہیں مانگتے ہیں تو عزت ہتک آمیز کا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

متحد ہو کر کام کرنے سے ہی جیت ملے گی: ابھیشک بنرجی

گزشتہ31 دسمبر کو مرکزی وزیر بابل سپریو عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ایک بار نہیں کئی مرتبہ رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی اور مرکزی وزیر بابل سپریو 2019 میں بھی منتازع بیان بازی کو لے کر آمنے سامنے آ چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details