مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع میں دوپڑوسیوں کے درمیان جھگڑے کو سلجھانے پہنچے ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے حامیوں کے حامی اس وقت آپس میں بھیڑ گئے ۔
بی جے پی اور ترنمول کے حامیوں کے درمیان تصادم سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران جم کر لاٹھیوں اور پتھروں کا استعمال کیا گیا۔ اس دوران متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔
بی جے پی اور ترنمول کے حامیوں کے درمیان تصادم پولیس اور آر اے ایف کی ٹیمیں جائے وقوع پرپہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔
پولیس کے لاٹھی چارج میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔زخمیوں کو ضلع صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بی جے پی اور ترنمول کے حامیوں کے درمیان تصادم پولیس کاکہنا ہے کہ دو سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کی وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس اور آ راے ایف کی ٹیم نے جائے وقوع پرپہنچ کر حالات کو جلد قابو میں کرلیا۔
پولیس نے کہاکہ حالات قابو میں ہے ۔ علاقے میں پولیس اور آر اے ایف کی ٹیموں کو تعینات کردی گئی ہے۔ تشدد برپا کرنے کے الزام میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان سے پوچھ تچھ کی جارہی ہے۔
علاقے میں گھومنے والے مشکوک افراد کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
بی جے پی اور ترنمول کے حامیوں کے درمیان تصادم دوسری طرف ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنماؤں نے ایک دوسرے پر علاقے میں تشدد برپا کرنے کا الزام لگایا۔ان کاکہنا ہےکہ دولوگوں کے جھگڑے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔