اردو

urdu

کولکاتا: ٹیکہ لگوانے والے 14 لوگوں کی طبیعت خراب

دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں کورونا کا ٹیکہ لگنے کے بعد 14 لوگوں کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔

By

Published : Jan 17, 2021, 3:38 PM IST

Published : Jan 17, 2021, 3:38 PM IST

west bengal: 14 people sick after corona vaccination in kolkata
کورونا ویکسینیشن کے بعد 14 لوگوں کی طبیعت خراب

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں کورونا ویکسین لینے کے بعد 14 لوگوں کے بیمار پڑنے کی اطلاع ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکہ لگوانے والے 14 لوگوں میں سے ایک شخص کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

ریاستی محکمہ صحت کے مطابق کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں کورونا کی ٹیکہ کاری کے بعد 14 لوگوں کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، لیکن یقینی طور پر فی الحال کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے کہ ان چودہ لوگوں کی طبیعت ویکسین کی وجہ سے خراب ہوئی یا پھر پہلے سے ہی بیمار تھے۔

انہوں نے کہا کہ چودہ لوگوں میں سے ایک شخص کی حالت تھوڑی زیادہ خراب ہے۔ دیگر لوگ پہلے سے کافی بہتر ہیں۔

امید ہے کہ وہ بھی جلد پوری طرح سے صحتیاب ہو جائیں گے۔ محکمہ صحت کے مطابق جن لوگوں کو الرجی کی شکایت ہے انہیں ویکسین لینے کے بعد تھوڑی پریشانی ہو سکتی ہے وہ بھی چند منٹوں یا پھر ایک دو گھنٹے کے لئے۔

مزید پڑھیں:

تلنگانہ: کورونا ویکسین 3962 افراد کو لگائی گئی

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں پندرہ ہزار 707 لوگوں کو کورونا ویکسین دیے گئے، جن میں محض 14 لوگوں کو الرجی کی شکایت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details