اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پی نڈا کے قافلے پر حملے کے خلاف گورنر کی شدید مذمت - مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر ہوئے حملے پر ریاستی حکومت کی سخت تنقید کی۔

جے پی نڈا کے قافلے پر حملے کے خلاف گورنر کی شدید مذمت
جے پی نڈا کے قافلے پر حملے کے خلاف گورنر کی شدید مذمت

By

Published : Dec 10, 2020, 9:41 PM IST

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر کے قافلے کے جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائّمنڈ ہاربر میں داخل ہونے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر حملے سے متعلق ویڈیو وائرل ہو گئی تھی تاہم اس کی تفتیش ہونی چاہئے تاکہ اس کے پیچھے چھپی ہوئی سچائی کو منظر عام پر لایا جا سکے۔ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر ہوئے حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔

واقعی اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔ اس سے یہ ثابت ہو گیا کہ ریاست کی لا اینڈ آرڈر سے متعلق میں جو کچھ بھی کہ رہا تھا وہ بالکل سچ ہے۔ ریاست کا لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ اعلی حکام اور افسران کی عدم توجہی کے سبب جمہوریت کو نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر کے قافلے پر ہوئے پتھراؤ اور اس سے ایک دن پہلے کوچ بہار ضلع کے اترکونیا میں گھیراؤ مہم کے دوران پولیس فائرنگ میں بی جے پی یوتھ مورچہ کے حامی کی موت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ریاست کو آئینی طریقے سے نہیں بلکہ تانا شاہی انداز میں چلایا جا رہا ہے۔

ریاست کو آئینی طریقے سے چلایا جاتا تو مغربی بنگال یہ سب ہوتا ہی نہیں لیکن یہاں بھارتی آئین کی قسم کھا کر عہدے پر فائز ہونے والے آفیسران کو آئین کا خیال نہیں ہے اسی بات پر مجھے سب سے زیادہ افسوس ہے۔

گورنرجگدیپ دھنکر نے کہا کہ گزشتہ روز ہی میں نے ریاستی چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو ٹویٹ کرکے راج بھون طلب کیا تھا اور موجودہ حالات سے آگاہ کیا تھا لیکن کسی کو اس کی کوئی فکر نہیں تھی۔ ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر سبرتو مکھرجی نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر ہوئے حملے کی تفتیش ہونی چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details