اردو

urdu

ETV Bharat / state

بدھا دیب بھٹاچاریہ اب بھی وینٹی لیٹر پر - مغربی بنگال اردو نیوز

مغربی بنگال کے سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹا چاریہ کی حالت میں بہتری آنے کے باوجود مکمل طور پر خطرہ نہیں ٹلا ہے۔

سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ اب بھی وینٹی لیٹر پر
سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ اب بھی وینٹی لیٹر پر

By

Published : Dec 11, 2020, 3:26 PM IST

مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلی بدھا دیب بھٹا چاریہ کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وینٹی لیٹر پر رکھے جانے کے بعد سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ کی حالت میں معمولی بہتری آئی ہے لیکن خطرہ پوری طرح سے ٹلا نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی جانب سے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ علاج کے دوران سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ نے مثبت اشارہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلی کی کڈنی اچھی طرح سے کام کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے جسم میں آکسیجن کی فیصد بھی اطمنان بخش ہے۔سابق وزیراعلی کی حالت میں بہتری آئی ہے لیکن ابھی خطرات منڈلا رہے ہیں اور اگلے 72 گھنٹوں تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلی وینٹی لیٹر پر رہیں گے۔ 72 گھنٹوں کے بعد ہی ان کی حالت کے بارے کچھ بھی کہا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ,ماں گرفتار

واضح رہے کہ سنہ 2000 سے سنہ 2011 کے درمیان بدھادیب بھٹاچاریہ مغربی بنگال کے وزیراعلی رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details