اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال میں مسلسل تیسرے دن نو ہزار کے قریب کورونا کیسز کی تصدیق

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب حالات مزید سنگین ہوتے جارہے ہیں۔ اس کے باوجود بیشتر مقامات پر کورونا گائیڈ لائنس کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

بنگال میں مسلسل تیسرے دن نو ہزار کے قریب کورونا کیسز کی تصدیق
بنگال میں مسلسل تیسرے دن نو ہزار کے قریب کورونا کیسز کی تصدیق

By

Published : Apr 20, 2021, 1:38 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کی تیاریوں کے درمیان کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 72 گھنٹے پہلے انتخابی مہم پر پابندی عائد کر کے حالات کو مزید سنگین ہونے سے روکنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے باوجود بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی محدود انتخابی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔

معتبر خبروں کے مطابق مغربی بنگال میں مسلسل تیسرے دن 8000 سے زائد کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 38 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ سیالدہ پھل منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی نہیں کی جا تی ہے۔ بلکہ ماسک لگا کر کاروبار کرنا مشکل کام ہوتا ہے۔

بنگال میں مسلسل تیسرے دن نو ہزار کے قریب کورونا کیسز کی تصدیق

انہوں نے کہا کہ گاہکوں سے لین دین کے دوران ماسک اتار دیا جاتا ہے۔ کام ختم کرنے کے بعد نہ صرف ماسک بلکہ ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیئے جانے کے سوال پر چند لوگوں کا کہنا ہے کہ کیا ماسک لگانے سے کورونا وائرس ختم ہو جائے گا۔ اگر ایسا ہے تو ہم چوبیس گھنٹوں اس کا استعمال کریں گے لیکن ہر 20 سے 25 منٹ بعد ماسک کو چہرے سے ہٹانے کا ڈاکٹر خود مشورہ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8930 کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس دوران 38 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

غور طلب ہے کہ انتخابی مہم کے دوران کانگریس کے امیدوار ریاض الحق اور متحدہ اتحاد کے حمایت یافتہ آر ایس پی کے امیدوار پردیپ نندی کی کورونا کے سبب موت ہو گئی تھی۔

گزشتہ چھ ماہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے آج سب سے بڑی تعداد ہے۔ تقریباً 29 روز قبل کورونا وائرس کے یومیہ کیسز دس سے بارہ ہوا کرتے تھے لیکن آج اس کی تعداد ساڑھے آٹھ ہزار پہنچ گئی ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد چھ لاکھ 59 ہزار ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک دس ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details