اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: آر ایس ایس ورکر پر حملے کے خلاف بی جے پی ورکرز کا احتجاج - مکل رائے

مٹیا برج علاقے میں آر ایس ایس ورکر کو گولی مارے جانے کے خلاف بی جے پی نے خضر پور میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا، تاہم مکل رائے، انوپم ہزارا اور سبیاچی دتہ کو شرکت کرنے سے روک دیا گیا ہے، مکل رائے نے الزام عائد کیا ہے کہ پولس جمہوری حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔

vبی جے پی ورکرز کا احتجاج
بی جے پی ورکرز کا احتجاج

By

Published : Dec 5, 2019, 6:04 PM IST

بی جے پی ورکرز کی جانب سے خضر پور میں شاہراہ پر احتجاج ہونے کی وجہ سے سڑک پر ٹرافک جام ہوگیا تھا اور پولس کے ذریعہ رکاوٹ کھڑی کیے جانے کے بعد مکل رائے، انوپم ہزارا اور سبیاچی دتہ واپس چلے گئے۔

مکل رائے نے کہا کہ میں احتجاج میں شرکت کے لیے جارہا تھا لیکن پولس نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اشارے پر مجھے روک دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مٹیابرج علاقے میں آر ایس ایس ورکر کو گولی ماردی گئی تھی جس کے بعد اسے ایس ایس کے ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔

آر ایس ایس ورکر ویر بہادر سنگھ کو پروموٹر کے ذریعہ دھمکی دی جارہی تھی، ویر بہادر سنگھ کے اہل خانہ نے کہا کہ یہ پورا معاملہ سیاسی نہیں ہے بلکہ جائیداد کا معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ ویر بہادر سنگھ کرایے کے مکان میں طویل عرصے سے رہائش پذیر تھا چوںکہ زمین مالک نے مکان پروموٹر کو فروحت کردیا تھا اور پروموٹر مستقل مکان خالی کرانے کے لیے دھمکی دے رہا تھا۔

ویر بہادر سنگھ لیچوگارڈن میں واقع ایک اسکول میں کمپیوٹر ٹیچر ہے اسے ٹولا مسجد کے پاس گولی ماری گئی تھی۔

گارڈن ریچ پولس اسٹیشن معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details