اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدرسہ ٹیچرز کی  مدرسہ ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری سے ملاقات - اَن ایڈید مدرسہ ٹیچرز

مغربی بنگال میں سینکڑوں مدارس ہیں جن کو حکومت کے جانب سے منظوری تو مل چکی ہے لیکن انہیں کسی طرح کی سرکاری مراعات نہیں ملتی اسی کے خلاف چند روز قبل 'اَن ایڈیڈ مدرسہ ٹیچرز' نے گاندھی مجسمہ کے پاس مظاہرہ بھی کیا تھا۔

مدرسہ ٹیچرز کی محکمہ مدرسہ کے سکریٹری سے ملاقات
مدرسہ ٹیچرز کی محکمہ مدرسہ کے سکریٹری سے ملاقات

By

Published : Dec 8, 2020, 10:27 PM IST

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر 'اَن ایڈیڈ مدرسہ ٹیچرز' نے نبنو میں مدرسہ ڈپارٹمنٹ کے سیکرٹری غلام علی انصاری سے ملاقت کی اور اپنے مطالبات پیش کئے۔

سینکڑوں مدارس منظوری کے بعد بھی ریاستی حکومت کی عدم توجہی کے شکار ہیں۔ ممتا بنرجی نے 2011 میں اقتدار میں آنے کے بعد وعدہ کیا تھا کہ وہ دس ہزار مدرسوں کو منظوری دیں گی۔

اس سلسلے میں وہ دعویٰ بھی کرتی ہیں کہ انہوں نے مدارس کے سلسلے میں سو فیصد کام کیا ہے جبکہ زمینی حقائق کچھ اور ہیں۔آج بھی سینکڑوں مدارس ایسے ہیں جنہیں حکومت کی طرف منظوری تو مل چکی ہے لیکن ان کو کسی طرح کی سرکاری مراعات نہیں ملتی۔

گذشتہ کئی برسوں سے اَن ایڈید مدرسہ ٹیچرز ریاستی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں سرکاری اسکولوں اور مدارس کو ملنے والی تمام سہولیات مہیا کرائی جائے۔ ایسے مدارس کی تعداد دیہاتی علاقوں میں زیادہ ہے جہاں زیادہ آبادی غریب مسلمانوں کی ہے جو اپنے بچوں کو پڑھانے کی طاقت نہیں رکھتے نہ ہی ان دور دراز دیہاتوں میں سرکاری اسکول ہیں ایسے میں اس طرح کے مدارس ہی ان کا سہارا ہیں۔

ریاستی حکومت نے ایک اسکیم کے تحت ان مدارس کو منظوری دینے کا اعلان کیا تھا لیکن ان میں ٹیچرز کو کئی ماہ سے تنخواہ نہیں ملی اور نہ ہی انہیں مِڈ ڈے میل کی سہولیات حاصل ہے جبکہ مدرسے عمارت کے لیے گرانٹ بھی نہیں دی جاتی۔

کولکاتا: بند کے دوران کسانوں کی حمایت میں مظاہرے

ان تمام مطالبات کے ساتھ دھرمتلہ گاندھی مورتی کے پاس دھرنے پر بیٹھے 'ریکگنائزڈ اَن ایڈیڈ مدرسہ ٹیچرس ایسوسی ایشن' کے وفد نے نبنو میں مدرسہ ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری غلام علی انصاری سے ملاقات کی اور ان کے سامنے اپنے مطالبات رکھے۔

ٹیچرز کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ انہیں خاطر خواہ تنخواہ، طلباء کو سرکاری طور پر تمام سہولیات اور 82 مدرسوں کی عمارت کے لیے گرانٹ دی جائے۔

چند روز قبل جب یہ لوگ حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے تو انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ جب اِن ٹیچرز نے ضمانت لینے سے انکار کر دیا تو وزیراعلی ممتا بنرجی کی ہدایت پر ٹیچرز کے ایک وفد کو مدرسہ ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری غلام علی انصاری ملاقات طے کی گئی۔

ریکگنائزڈ ان ایڈیڈ مدرسہ ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر شیخ جاوید نے کہا کہ مدرسہ ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری غلام علی انصاری نے بتایا ہے کہ اس پورے معاملے کی فائل محکمہ مالیات کو بھیج دی گئی ہے اور امید ہے بہت جلد یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details