اردو

urdu

By

Published : Jan 22, 2021, 8:57 PM IST

ETV Bharat / state

ویشالی ڈالمیا ترنمول کانگریس سے معطل

ہاؤڑہ ضلع کے بالی سے رکن اسمبلی ویشیالی ڈالمیا کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ترنمول کانگریس سے معطل کر دیا گیا ہے۔

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ستارے ان دنوں واقعی گردش میں ہیں۔

دن میں راجیب بنرجی کے وزارت سے مستعفی ہونے کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھا کہ ویشالی ڈالمیا کو پارٹی سے معطل کرنے کی خبریں سیاسی حلقوں میں گشت کرنے لگی ہے۔

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع ہوڑہ ضلع کے بالی سے رکن اسمبلی ویشیالی ڈالمیا کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ترنمول کانگریس سے معطل کر دیا گیا۔

ترنمول کانگریس کی ڈسپلمنری کمیٹی نے آج رات ہوڑہ کے بالی سے رکن اسمبلی ویشیالی ڈالمیا کو پارٹی سے معطل کرنے کا اعلان کیا۔

ترنمول کانگریس کی ڈسپلمنری کمیٹی نے کہا کہ رکن اسمبلی ویشیالی ڈالمیا کو معطل کرنے سے پہلے کئی مرتبہ متنبہ کیا گیا تھا۔اس کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ معطلی کی کوئی معیاد نہیں ہے۔ویشالی ڈالمیا اگر اپنی غلطی مان لیتی تو ان کی معطلی ختم کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ویشالی ڈالمیا پر ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے خلاف بیان بازی کرنے کا الزام ہے۔اس کے علاوہ لکشمی رتن شکلا کے وزارت سے استعفی دینے کو لے کر ہوڑہ ضلع ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی تنقید کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details