اردو

urdu

ETV Bharat / state

ویلنگٹن جوٹ مل کے اعلیٰ افسران پر مزدوروں کا حملہ - wellington jute mill workers attack officers houses in west bengal

ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کے ہگلی میں ویلنگٹن جوٹ مل کے مزدوروں نے کام نہ دینے پر احتجاج کرتے ہوئے اسٹاف کوارٹر پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔

wellington jute mill worker attack officers houses
مزدوروں کا ویلنگٹن جوٹ مل کے اعلیٰ افسران پر حملہ

By

Published : Nov 6, 2021, 5:09 PM IST

مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے شری رام پور میں واقع ویلنگٹن جوٹ مل کے مزدوروں نے کام نہ ملنے کی وجہ سے ناراض ہو کر منیجر سمیت دیگر اعلیٰ افسران کے اسٹاف کوارٹر پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی۔ حملے کے بعد مل میں کشیدگی پھیل گئی۔

ذرائع کے مطابق ویلنگٹن جوٹ مل کے مزدوروں نے کام نہ دینے پر احتجاج کرتے ہوئے اسٹاف کوارٹر پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، جبکہ پوچھ گچھ جاری ہے۔

جوٹ مل کے اسٹاف کوارٹر کے ارد گرد سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ملازمین پر دوبارہ حملہ نہ ہو پائے۔'

مزدوروں کا کہنا ہے کہ ویلنگٹن جوٹ مل کے بیشتر مزدوروں کو کام نہیں مل رہا ہے۔ مزدوروں کو بیٹھا کر رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوٹ مل کے افسران کو اس سلسلے میں متعدد بار آگاہ کیا گیا، اس کے باوجود بیشتر مزدوروں کو کام نہیں دیا جارہا ہے۔



اس واقعے کے بعد مزدوروں نے سڑک کی ناکہ بندی کردی جس سے آمد و رفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔ پولیس نے مزدوروں کو سمجھا کر ناکہ بندی ختم کرائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details