اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بنگال کے بیوروکریٹس کی دولت میں غیرقانونی طریقے سے اضافہ ہورہا ہے' - جگدیپ دھنکراور ریاستی حکومت

گزشتہ سال جولائی میں گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی جگدیپ دھنکراور ریاستی حکومت کے درمیان تنازع کا سلسلہ جاری ہے۔ وہ مسلسل حکمراں جماعت کے خلاف تنقید کرتے رہے ہیں۔

jagdip
jagdip

By

Published : Nov 23, 2020, 8:53 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے آج بنگال کے بیورو کریٹ پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام عاید کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بیورو کریٹس کی دولت میں اضافہ ہوتشویش ناک ہے۔

گورنر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’’جس طریقے سے ریاست کے کچھ حصوں میں سرکاری بیوروکریٹس کی دولت میں اضافہ ہواہے اور وہ بدعنوانی میں ملوث ہو رہے ہیں۔یہ صورت حال پریشان کن ہے'۔

گزشتہ سال جولائی میں گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی جگدیپ دھنکراور ریاستی حکومت کے درمیان تنازع کا سلسلہ جاری ہے۔ وہ مسلسل حکمراں جماعت کے خلاف تنقید کرتے رہے ہیں۔ دوسری طرف حکمراں جماعت بھی گورنر کے بیانات کاجواب دیتے رہے ہیں اور انہیں بی جے پی کا ایجنٹ قرار دیتے رہے ہیں۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے خود گورنر کے طرز عمل کی شدید مذمت کی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے شکایت کی ہے۔ اس سب کے بعد بھی ، جگدیپ دھنکر ہار ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
'مسئلہ ٹالنے سے نہیں، حل تلاش کرنے سے ختم ہوتا ہے'

پیر کی صبح، انہوں نے ریاستی حکومت کے بیوروکریٹس کے خلاف ایک بار پھر ٹویٹ کرکے کہا کہ غیر قانونی اثاثوں کی جانچ ہونی چاہیے۔ اس سے قبل گورنرنے کہا کہ پولس اور افسران سیاسی جماعت کے ورکر کی طرح کام کررہے ہیں جب کہ ان کو غیر جانبدار ہوکر کام کرنے کی ضرورت تھی۔اس مسئلے پر وہ مسلسل ٹوئیٹ کرتے رہے ہیں ۔جب کہ گزشتہ دنوں ممتا بنرجی نے گورنر کا نام لئے بغیر کہا کہ بنگال کے بیورو کریٹ کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر ریاست کی سربراہ کی حیثیت سے انہیں پریشان نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details