کولکاتا:مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ ٹرانسپورٹ کے تمام مسائل حل کرکے لوگوں کی پریشانیاں دور کی جا سکیں۔ وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ کولکاتا اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ہوا کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے پندرہ برس پرانی گاڑیوں کو سڑکوں پر سے ہٹانی ضروری ہے۔ Firhad Hakim On Transport Facilitty
انہوں نے کہا کہ اچانک سے اتنی بڑی تعداد میں گاڑیوں کو سڑکوں پر سے ہٹایا نہیں جا سکتا۔ اس کے لیے وقت لگے گا۔ اس وجہ سے ہی پٹرول اور ڈیزل والی گاڑیوں کے متبادل کے طور پر بیٹری، الیکٹریکس اور سی این جی والی بسوں کو خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آہستہ آہستہ پٹرول اور ڈیزل والی گاڑیوں کی جگہ بیٹری، الیکٹریکس اور سی این جی والی بسوں کو سڑکوں پر اتارنے کا منصوبہ ہے۔ ٹاٹا موٹرس سے بسیں ملنی جلد ہی شروع ہو جائیں گی۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے کہا کہ کسی کے رہنے یا نہیں رہنے سے کوئی کام رکتا نہیں ہے۔ آج وہ ہیں کل عہدے پر نہیں بھی رہ سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ کام رک جائے گا۔