اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہم بی جے پی کے خلاف اتحاد میں شامل ہوں گے: عباس صدیقی - وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

بنگال کی نئی سیاسی جماعت انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ عباس صدیقی نے ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو اقلیتوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔

ہم بی جے پی کے خلاف اتحاد میں شامل ہوں گے: عباس صدیقی
ہم بی جے پی کے خلاف اتحاد میں شامل ہوں گے: عباس صدیقی

By

Published : Jan 22, 2021, 1:38 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کی نئی سیاسی جماعت بنام انڈین سیکولر فرنٹ، سیاست کے میدان میں داخل ہو چکی ہے۔

ہم بی جے پی کے خلاف اتحاد میں شامل ہوں گے: عباس صدیقی

ریاست مغربی بنگال کی سیاست میں انڈین سیکولر فرنٹ کے داخلہ سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو سب سے زیادہ نقصان پہنچنے والا ہے۔ سیاسی حلقوں میں قیاس آرائی ہے کہ انڈین سیکولر فرنٹ کانگریس، لیفٹ فرنٹ اور مجلس اتحاد المسلمین کے ساتھ اتحاد کرے گی۔

انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ عباس صدیقی نے کہا کہ ہمیں بی جے پی کی بی ٹیم کہا جاتا ہے۔ لیکن سچائی یہ ہے کہ جن لوگوں نے بی جے پی کو بنگال میں لے کر آئے وہ دوسروں پر الزام عائد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑی امید کے ساتھ ترنمول کانگریس کو اقتدار میں لایا گیا تھا، لیکن وہ عام لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترنے پر ناکام رہی ہے۔

ہم بی جے پی کے خلاف اتحاد میں شامل ہوں گے: عباس صدیقی

عباس صدیقی نے مزید بتایا کہ جہاں تک بی جے پی کا سوال ہے تو اس سے ملک اور عوام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اسے روکنے کے لئے ہی ہماری پارٹی میدان میں اتری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو تمام سیکولر جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی پہل کرنی چاہئے۔

ہم بی جے پی کے خلاف اتحاد میں شامل ہوں گے: عباس صدیقی

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انڈین سیکولر فرنٹ کی بنگال کی سیاست میں انٹری سے اقلیتی ووٹوں کی تقسیم ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details