مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ انقلابی شاعرقاضی نذر الاسلام کی باتوں کو ہم بھول نہیں سکتے ہیں۔ان کی باتوں کو ملک تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔We should follow Kazi nazrul Islam Says MP Abhishek Banerjee انہوں نے کہا کہ انقلابی شاعر قاضی نذر الاسلام نے کبھی کہا تھا کہ ہندو مسلمان ایک انسان کی دو آنکھیں ہیں۔دونوں ایک دوسرے کے بغیر رہ نہیں سکتے ۔برسوں پہلے کہی ہوئی باتیں آج بھی بنگال کے لوگوں کے دل و دماغ پر ترو تازہ ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ لیکن بی جے پی نے نفرت کی سیاست کی بدولت قومی یکجہتی کو پامال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔آج ہم کہاں سے کہاں آگئے ہیں۔یہ صرف ایک سیاسی جماعت کی وجہ سے ہوا ہے۔ ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشیک بنرجی کے مطابق بی جے پی جتنا ملک کے لئے نقصان دہ ہے ٹھیک اس سے کہیں زیادہ سی پی آئی ایم ہے۔مغربی بنگال اور یہاں کی عوام دونوں نقصاندہ ہوسکتے ہیں۔ان سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔