کولکاتا:مغربی بنگال کے نیو ٹاؤن میں بنگال گلوبل بزنس سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگال کو تمام مذاہب کے لوگوں کے لئے ایک گھر قرار دیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگ ایک فیملی کی طرح رہتے ہیں وہ چاہیے ملک کی کسی بھی ریاست سے تعلق رکھتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم انسانوں کو بانٹتے نہیں ہیں۔ تمام مذاہب کے ماننے والے لوگوں کو ترقی، تعلیم، رہاش کے لئے یکساں پلیٹ فارم مہیا کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہماری خوشی کی یہ سب سے بڑی وجہ ہے۔Mamata On Bengal Business Summit
Mamata over Bengal Business Summit: 'مغربی بنگال میں تمام مذاہب کے لوگ ایک فیملی کی طرح رہتے ہیں' - بنگال بزنس سمٹ
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگ ایک فیملی کی طرح رہتے ہیں، وہ چاہے ملک کی کسی بھی ریاست سے تعلق رکھتے ہوں۔We Don't Divided People on Cast Or Religion, Says Mamata Banerjee
ان کا کہنا ہے کہ ملک کے کسی حصے سے تعلق رکھنے والے لوگ اگر بنگال میں آکر آباد ہوگئے۔ انہیں تمام تر سہولیات اور ایکساں مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری بن جاتی ہے۔ ہم اپنی ذمہ داری نبھانے سے نا کبھی پیچھے ہٹتے ہیں اور نا کبھی ہچکچاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ کسی بھی ریاست کی معاشی ترقی کے لیے اتحاد اور یکجہتی لازمی ہے۔ اس کی بدولت مشکل منزل کو بھی آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ریاست کی خوشحالی کے لیے ہم سبھی کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں آج بنگال گلوبل بزنس سمٹ کا آغاز ہوا۔ اس بزنس سمٹ بھارت سمیت دیگر ریاستوں کے مشہور صنعت کار شرکت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Mamata Banerjee Summoned law Minister: ممتا بنرجی نے وزیر قانون کو طلب کیا