اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہم این آر سی بھولے نہیں، ہماری لڑائی جاری رہے گی'

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے شہید دیوس کے موقع پر بی جے پی کو یاد دہانی کرائی کہ ہم این آر سی نہیں بھولے، این آر سی کے خلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی۔ بی جے پی کو خام خیالی ہے کہ کورونا وائرس کے ماحول میں ہم این آر سی کو بھول چکے ہیں۔

'ہم این آر سی بھولیں نہیں، ہماری لڑائی جاری رہے گی'
'ہم این آر سی بھولیں نہیں، ہماری لڑائی جاری رہے گی'

By

Published : Jul 21, 2020, 8:23 PM IST

Updated : Jul 21, 2020, 9:38 PM IST

آج 21 جولائی کو شہید دیوس کے موقع پر ورچول ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر این آر سی سے متعلق بی جے پی پر نکتہ چینی کی ۔

'ہم این آر سی بھولیں نہیں، ہماری لڑائی جاری رہے گی'

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت یہ سوچنے کی غلطی نہ کرے کہ کووڈ کے ماحول میں ہم این آر سی کو بھول گئے ہیں۔این آر سی کی لڑائی کو ہم نے فراموش نہیں کیا ہے ۔

انہوں نے اس موقع پر دہلی فسادات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح دہلی میں انسانیت کا قتل کیا گیا کس طرح مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کیا گیا۔کورونا وائرس کے وبائی شکل اختیار کرنے سے قبل پورے میں این آر سی کے خلاف احتجاج و مظاہرے جاری تھے۔

بنگال میں بھی این آر سی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج و مظاہرے جاری تھے۔ترنمول کانگریس بھی مرکزی حکومت کے خلاف این آر سی کو لیکر لگاتار تحریک چلا رہی تھی۔ممتا بنرجی نے ایک بار پھر سی اے اے این آر سی کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا لیکن اس درمیان کورونا وائرس کی وجہ سے اس تحریک کو نقصان پہنچا ہے۔

ورچول ریلی میں ممتا بنرجی نے امفان طوفان کے بعد راحت رسانی کے معاملے میں اپوزیشن کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر وزیر اعلی نے مخالفین پر نکتہ چینی کی۔

Last Updated : Jul 21, 2020, 9:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details