اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mamata Banerjee on Omicron: 'ہماری ریاست میں ویکسینیشن سب سے بہتر ہوا ہے' - vaccination in west bengal

کولکاتا کارپوریشن کے انتخابات 19 دسمبر Kolkata Municipal Corporation Election کو ہونے والے ہیں جس کی تیاریاں شباب پر ہیں۔ ترنمول کانگریس کی انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی Mamata Banerjee Election Campaign نے لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

وزیراعلی ممتا بنرجی
وزیراعلی ممتا بنرجی

By

Published : Dec 16, 2021, 3:08 PM IST

کولکاتا کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Corporation Election کے لئے پھول بگان میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی ممتا بنرجی نے ریاست میں اومیکرون کے پہلا معاملہ سامنے آنے کے بعد کہا کہ ریاست میں اومیکرون کا کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے۔

ترنمول کانگریس کی انتخابی جلسہ سے ممتا بنرجی کا خطاب

ممتا بنرجی نے کہا کہ 'ہم نے پورے ملک میں سب سے بہتر طور پر ویکسینیشن پر کام کیا ہے Vaccination in West Bengal ۔بڑی تعداد میں دوسرا ڈوز بھی دینے میں کامیاب رہے لیکن اس کے ساتھ ہی لوگوں کو احتیاط برتنا بھی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع میں اومیکرون کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں 7سالہ بچہ اس وائرس سے متاثر پایا گیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ 'ہماری ریاست میں ویکسینیشن بہت بہتر طریقے سے ہوا ہے۔ ہم نے سب سے بہتر ویکسینیشن کا کام کیا ہے۔

اس موقع پر ریاست میں اومیکرون کے پہلا معاملہ سامنے آنے کے سلسلے میں ممتا بنرجی نے کہا کہ اومیکرون سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے یہ کوئی خطرہ نہیں ہے۔ سب کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ جن لوگوں نے دوسرا ڈوز نہیں لیا ہے وہ فورا دوسرا ڈوز لی لیں۔

واضح رہے کہ کولکاتا کارپوریشن پر گزشتہ دس برسوں سے ترنمول کانگریس کا قبضہ ہے۔

شہر میں ترقیاتی کام کے حوالے سے ممتا بنرجی نے کہا کہ کولکاتا کی طرح ترقی یافتہ شہر آپ کو کہیں نہیں ملے گا۔ کولکاتا آپ کو خواب دکھاتا ہے۔ ہمارا کوئی کام باقی نہیں ہے۔

ممتا نے مزید کہا کہ 'شہر میں پانی کی نکاسی کا کام بہت بہتر ہوا ہے۔کئی فلائی اوور بنے ہیں اور کئی بن رہے ہیں۔ کولکاتا شہر تہواروں کے موقع پر روشنی سے جگمگاتا ہے اور یہ سب کام ہمارے کونسلرز کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details