مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کاکہنا ہے کہ کسی کے کچھ کہنے سے کچھ نہیں ہوتا ہے۔ ہمیں اپنے آپ پریقین ہے ۔ اس یقین کے ساتھ آ گے بڑھتے رہیں گے۔
انہوں نے کہاکہ مغر بی بنگال تمام مذاہب کے لوگوں کے لیے محفوط مقام ہے۔ یہاں کسی کے ساتھ کوئی بھید بھاو کیا جاتا ہے۔ کیوں کیا جائے گا۔ ہرشخص بھارتی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ مغربی بنگال میں سبھی مذہب کے لوگوں کو ترقی کرنے کا یکساں مواقع ملتے ہیں۔ کولکاتا اوراس کے اطراف میں رہنے والے لوگوں کو دیکھ کر ہی پتہ چل جائے گا۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ کے مطابق ہم ایک دوسر ے پر یقین رکھتے ہیں۔ ایک دوسر ے پر بھروسہ کرتے ہیں۔ ایک دوسرے کے درمیان بھائی چارگی کی وجہ سے بنگال دوسری ریاستوں سے بہت آگے ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک کی دوسری ریاستوں کی ترقی کے بارے میں اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ وہاں کیا ہوتا ہے۔ ترقی کے نام پر لوگوں کو کس طرح اپنی جانیں گنوانی پڑتی ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ مغربی بنگال کے لوگ شاہ رخ خان اورسوروگنگولی میں فرق نہیں سمجھاتے ہیں۔ دونوں بھارتی ہیں اورایک ہی ملک کے رہنے والے ہیں توان میں فرق پیدا کرنے والے ہم کون ہوتے ہیں۔