گزشتہ 24 گھنٹے سے مسلسل بارش کے دوران علی پور محکمہ موسیمات کی جانب سے ایک اور بری خبر آئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں تک لوگوں کو شدید بارش کا سامنا کرناپڑسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز سے جاری بارش میں مزید شدت آ نے کا خدشہ ہے ۔ اب تک 99 ایم ایم بارش ہو ئی ہے۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تیاری پوری مغربی بنگال کے وزیر جاوید احمد خان کے مطابق متعلقہ اداروں کو کسی بھی ناخوشگوار وقعات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اہلکاروں کو خبردار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔گزشتہ روز سے جاری بارش کے سبب شہر اور اس کے اطراف کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاع ہے ۔
وزیر نے کہاکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ہلکار ان علاقوں میں اپنا کام شروع کردیا ہے ۔درختوں کو سٹرکوں سے ہٹا کر آمد ورفت کی راہ ہموار کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ریزروٹیم کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی۔ انہوں نے شہر کولکاتا میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر دو لوگوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے جاری بارش کے سبب اب تک چھ لوگوں کی آسمانی بجلی گرنے سے موت ہو چکی ہے جبکہ دیگر 19 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔زخمیوں میں چار بنگلہ دیشی شہری بھی شامل ہیں۔