اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہم ایک جسم کے دوحصے پیں'

وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم سے ملاقات کرنے کے بعد کہاکہ مغربی بنگال اور بنگلہ دیش ایک ہی ہے۔ ہم ایک جسم کے دوحصے ہیں جسے کبھی الگ نہیں کیاجاسکتا ہے۔

'ہم ایک جسم کے دوحصے پیں'

By

Published : Nov 23, 2019, 1:55 PM IST

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں واقع دنیا کے خوبصورت اورمقبول ترین کرکٹ اسٹیڈیم ایڈن گارڈن میں تاریخی ڈاے نائٹ ٹسٹ میچ کے درمیان دواعلیٰ روہنما وں کے درمیان اہم میٹنگ ہوئی۔

'ہم ایک جسم کے دوحصے پیں'

میٹنگ کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ ہمارے تعلقات کی تاریخ کافی پرانی ہے ۔ہمارے درمیان اتنے مضبوط تعلقات ہیں کہ جیسے دکھ کرایسالگتا ہے ہم کبھی الگ ہوئے ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی کولکاتاآمد ہمارے لیے کئی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہے۔ہم نے میٹنگ کے دوران کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ کاکہنا ہے کہ مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کومستقبل مزیدمضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیاہے۔ علاج کے لیے مغربی بنگال آنے والے بنگلہ دیشی شہریوں کوزیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ممتابنرجی کے مطابق اس کے علاوہ کولکاتا میں تعلیم حاصل کرنےو الے بنگلہ دیشی طالبات کوخصوصی رعایت دی جارہی ہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھنے کا پابندعہد ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ تیستہ ندی کے سلسلے میں زیادہ باتیں نہیں ہوئی ہیں۔امید کرتے ہیں کہ مرکزی حکومت اس ضمن میں کوئی ٹھوس قدم اٹھائے گی جس سےہم سبھوں کو فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آ ئی)کے صدر سوروگنگولی کی دعوت پر بنگلہ دیش کی وزیراعظم ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ دکھنے کےلیے کولکاتا آئی ہیں۔

کولکاتادورے کے دوران بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اورمغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے درمیان کئی اہم موضوع پر تبادلہ کیاگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details