اردو

urdu

ETV Bharat / state

وشوابھارتی یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ واقعہ کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل - مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع میں واقع

وشوابھارتی یونیورسٹی کیمپس میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران بایاں محاذ طلباء ونگ پر حملے کی جانچ کے لیے تین افراد پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے

وشوابھارتی یونیورسٹی
وشوابھارتی یونیورسٹی

By

Published : Jan 17, 2020, 5:35 PM IST

جواہرلال نہرویونیورسٹی کی طرح تاریخی وشوابھارتی یونیورسٹی میں مبینہ اے بی وی پی کے حامیوں کے حملے میں بایاں محاذ کی طلباء ونگ کے اراکین کے زخمی ہونے کے واقعہ کی انکوائری کے لئے تین افراد پرمشتمل تفتیشی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

گزشتہ شب مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع میں واقع تاریخی وشوابھارتی یونیورسٹی میں مبینہ اے بی وی پی کے حامیوں کے حملے میں بایاں محاذ کی طلباء ونگ کے اراکین کے زخمی ہوگیے تھے۔

وشوابھارتی یونیورسٹی

بایاں محاذ کی طلباء ونگ کے حامیوں نے مبینہ اے بی وی پی کے حامیوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتئ ہوئے وائس چانسلر کے استعفیٰ کامطالبہ کیا تھا۔

تین افراد پر مشتمل کمیٹی کو ایک مہینے کے اندر انکوائری رپورٹ انتظامیہ کو سونپنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ
مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع میں واقع وشوابھارتی یونیورسٹی میں اے بی وی پی کے حامیوں نے داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء پر حملہ کردیا۔

اے بی وی پی کے حامیوں میں متعدد طلباء زخمی ہو ئے ہیں۔ زخمیوں کو ضلع صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔ یونیورسٹی کے طلباء پر حملہ کرنے کے الزام میں اے بی وی پی کے حامیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

وشوابھارتی یونیورسٹی

خیال رہے کہ واضح رہے کہ گزشتہ پا نچ جنوری کو جواہرلال نہرویونیورسٹی میں اے بی وی پی کے مبینہ حامیوں نے طلباء پر حملہ کیا تھاجس میں متعدد طلباء زخمی ہو گیے تھے۔

جےاین یو کے طلباء پر حملہ کرنے والوں کی اب تک گرفتاری عمل میں نہیں ہے لیکن وشوابھارتی یونیورسٹی کے طلباء پر حملہ کرنے کے الزام میں اے بی وی پی کے دوحامیوں کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں 10 دنوں تک پولیس حراست میں بھیجا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details