کولکاتا: مغربی بنگال حکومت کے وزیر اکھل گری ملک کی صدر دروپدی مرمو پر تبصرہ کرکے تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ ساتھ ہی کابینہ وزیر کی وجہ سے سی ایم ممتا بنرجی کو بھی تنقید کا سامنا ہے۔ اس ضمن میں بی جے پی نے وزیر اعلیٰ کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ممتا بنرجی ہمیشہ قبائیلی مخالف رہی ہیں۔ WB Minister made objectionable comments on President Murmu
دراصل مغربی بنگال حکومت میں وزیر اکھل گری جمعہ کے روز نندی گرام میں ایک جلسہ عام میں خطاب کررہے تھے اس دوران ان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ 'ہم کسی کو ان کی شکل سے نہیں جج کرتے ہیں، ہم صدر جمہوریہ کے عہدے کا احترام کرتے ہیں۔ لیکن ہمارا صدر کیسا لگتا ہے؟ اس دوران لوگوں کو ان کی باتوں پر ہنستے ہوئے دیکھا گیا۔ ان کے ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت والویہ نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو نشانہ بنایا ہے۔