اردو

urdu

ETV Bharat / state

WB Madhyamik Board Exam: مدھیامک امتحان میں ثاقب پرویز کو اردو میڈیم اسکولوں میں نمایاں مقام - مدھیامک امتحان کے پہلے دس میں 14 مسلم طلبہ

مغربی بنگال مدھیامک بورڈ کے امتحان میں ایک بار پھر لڑکیوں کی کارکردگی لڑکوں سے بہتر رہی۔ ریاست کے اردو میڈیم اسکولوں میں کولکاتا کے محمد جان ہائر سکنڈری اسکول کے ثاقب پرویز 641 نمبر کے ساتھ سر فہرست رہے۔ WB Madhyamik Board Exam

WB Madhyamik board exam saquib parwez topped in urdu medium
مدھیامک امتحان میں ثاقب پرویز اردو میڈیم اسکولوں میں سرفہرست

By

Published : Jun 4, 2022, 8:15 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے سیکنڈری بورڈ کے مدھیامک امتحان WB Madhyamik Board Exam 2022 میں اس بار پہلے دس میں 14 مسلم طلبا جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ وہیں اردو میڈیم اسکولوں کے کچھ طالب علم پہلے دس میں کچھ نمبروں سے جگہ بنانے سے چوک گئے۔ وہیں پوری ریاست کے اردو میڈیم اسکولوں میں اول مقام محمد جان ہائر سکنڈری اسکول کے ثاقب پرویز نے حاصل کی۔ ثاقب پرویز نے کل 641 نمبر حاصل کیے ہیں۔ ہگلی ضلع کے فیض احمد فیض ہائیر سکنڈری اسکول کی طالبہ آرزو ناز 640 نمبروں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔ جب کہ تیسرے نمبر پر 632 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر اریبہ فاضل اور رفعت زرینہ ہیں۔


مغربی بنگال مدھیامک بورڈ WB Madhyamik Board Exam کے امتحان میں اس بار ایک بار لڑکیوں کی کارکردگی لڑکوں سے بہتر رہی۔ ریاست کے اردو میڈیم اسکولوں میں کولکاتا کے محمد جان ہائر سکنڈری اسکول کے ثاقب پرویز 641 نمبر کے ساتھ سر فہرست رہے۔

وہیں ہگلی ضلع کے فیض احمد فیض اردو ہائر سکنڈری اسکول کی طالبہ آرزو ناز 640 نمبروں کے ساتھ اردو میڈیم اسکولوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔تیسرے نمبر پر مشترکہ طور پر کانکی نارہ گرلس ہائر سکنڈری اسکول کی اریبہ فاضل اور ہوڑہ شیب پور مسلم گرلس اسکول کی رفعت زرینہ جنہوں نے کل 632 نمبر حاصل کیا ہے۔ ہوڑہ ہائی اسکول کی ندا معصوم کو کل 628 نمبر ملے ہیں۔

ویڈیو

اردو میڈیم اسکولوں کی کارکردگی بھی اچھی رہی۔ اس بار بھی بہتر کارکردگی کے معاملے لڑکیاں لڑکوں سے آگے رہیں۔ اردو میڈیم اسکولوں میں اول مقام حاصل کرنے والے ثاقب پرویز کا تعلق کولکاتا کے بیلگچھیا علاقے سے ہے جو ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور اس کے پاس موبائل فون بھی موجود نہیں ہے، جبکہ گذشتہ دو برسوں میں اسکول میں زیادہ تر آن لائن کلاسس ہوئے ہیں۔

اردو میڈیم اسکولوں میں مزید بہتر کارکردگی کرنے والوں میں محمد جان ہائر سکنڈری اسکول کے ایان کوثر 615، زید عیسا 600، شیب پور ہوڑہ مسلم گرلس اسکول کی حیا نصرین 621، عصمت پروین 615 اس کے علاوہ ہگلی ضلع رشڑا انجمن کے عدنان امتیاز نے 620 اور کمرہٹی ہائی اسکول کے فرحان خورشید نے 634 نمبر حاصل کئے۔ اسلامیہ ہائی اسکول کے منظر عالم 624 اور محمد دلشاد نے 614 نمبر حاصل کرکے اردو میڈیم اسکولوں کی بہتر کارکردگی میں اہم رول ادا کیا۔'

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details