اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Nusrat Jahan ای ڈی کے سامنے پیش ہوکر جانچ میں تعاون کرنے کیلئے تیار، نصرت جہاں - شمالی 24 پرگنہ کے بشیرہاٹ

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور بنگلہ اداکارہ نصرت جہاں نے کہا کہ اگر ای ڈی انہیں طلب کرتی ہے تو وہ ضرور پیش ہوں گی اور جانچ میں تعاون کریں گی۔

ای ڈی کے سامنے پیش ہوکر جانچ میں تعاون کرنے کو تیار ہوں:نصرت جہاں
ای ڈی کے سامنے پیش ہوکر جانچ میں تعاون کرنے کو تیار ہوں:نصرت جہاں

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 12:55 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بشیرہاٹ سے ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں کو ای ڈی نے راجرہاٹ میں فلیٹ بیچنے کے نام پر دھوکہ دہی کے الزام میں طلب کیا ہے۔ انہیں اگلے منگل کی صبح 11 بجے تک سالٹ لیک کے سی جی او کمپلیکس میں طلب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جس کمپنی یا تنظیم کے نام پر پہلے ہی شکایت درج ہو چکی ہے۔ اس کے ڈائریکٹر راکیش سنگھ کو بھی مرکزی تفتیشی ایجنسی نے طلب کیا ہے۔ تاہم نصرت نے دعویٰ کیا کہ وہ نہیں جانتی ہیں کہ ایسا کوئی نوٹس موصول ہوا یا نہیں ہے۔ رکن پارلیمنٹ بشیرہاٹ کی ہنگل گنج یونیورسٹی میں میٹنگ میں آئیں تھی۔ ای ڈی کے نوٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ میں صبح سے ہی بہت سارے کاموں میں مصروف ہوں۔میں ضرور دیکھوں گی کہ نوٹس آیا ہے یا نہیں۔ اگر ای ڈی بلائے گی تو میں ضرور جاؤں گی۔ تحقیقات میں تعاون کرنا میرا فرض ہے۔‘‘

نصرت پر ایک کمپنی میں رہتے ہوئے فلیٹس فروخت کرنے کے نام پر کئی شیئرہولڈر کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ اس دوران بی جے پی لیڈر شنکو دیو پانڈا کئی شکایت کنندگان کے ساتھ سالٹ لیک سی جی او کمپلیکس میں گریہاٹ پولیس اسٹیشن اور ای ڈی کے دفتر میں شکایت درج کرائی ہے۔ کلکتہ پولیس اور ای ڈی کے افسران نے اس شکایت کی بنیاد پر تحقیقات شروع کردی ہے ۔ دراصل مرکزی تفتیشی ایجنسی نے اس سے پہلے ترنمول رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کو طلب کیا ہے۔ تاہم اس واقعے کے بعد نصرت نے کلکتہ پریس کلب میں پریس کانفرنس بلائی اور کہا کہ وہ شکایت کرنے سے بہت پہلے کمپنی یا تنظیم چھوڑ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اس نے متعلقہ کمپنی سے کئی کروڑ کا قرض لیا تھا۔ اس نے قرض کی رقم واپس کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:MP Nusrat Jahan ای ڈی نے نصرت جہاں کو سمن جاری کیا

نصرت سے پوچھا گیاتھا کہ انہوں نے بینک کے ذریعے قرض لینے کے بجائے کمپنی سے قرض کیوں لیا۔ یہ سنتے ہی ترنمول ایم پی نصرت جہاں پریس کانفرنس چھوڑ کر چلی گئیں۔ دوسری طرف ای ڈی ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں کو مختلف شواہد لینے اور شکایت کنندگان سے بات کرنے اور ان کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد طلب کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details